بھارتی قومی ترانہ غلط پڑھنے پر امیتابھ بچن کے خلاف مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 16:00

بھارتی قومی ترانہ غلط پڑھنے پر امیتابھ بچن کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : ورلڈ ٹی ٹونٹی میچ کے آغاز میں ایڈن گارڈنز میں پاکستانی قومی ترانہ میں مبینہ غلطیاں کرنے پر گلوکار شفقت امانت علی کو گذشتہ تین دنوں میں بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر قومی ترانہ میں مبینہ غلطیاں کرنے اور پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرنے پر شفقت امانت علی نے تمام مداحوں اور پاکستانیوں سے معافی بھی مانگی۔

لیکن اب بھارتی قومی ترانہ پڑھنے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے خلاف بھی مبینہ طور پر ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن کے خلاف بھارتی قومی ترانہ میں کی گئی مبینہ غلطیوں کے پیش نظر نئی دہلی کے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں کہا گیا کہ امیتابھ بچن نے ترانے میں موجود کئی الفاظ کو صحیح طور سے ادا نہیں کیا۔

مزید یہ کہ ترانہ پڑھنے کا 52 سیکنڈز کا مقرر کردہ وقت بھی بڑھا کر ایک منٹ اور بائیس سیکنڈ کیا گیا۔ یاد رہے کہ امیتابھ بچن سے متعلق یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے قومی ترانہ پڑھنے کے عوض 4 کروڑ روپے وصول کیے تاہم بعد ازاں امیتابھ بچن اور دیگر ذرائع نے بھی اس افواہ کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 16:00:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :