کرینہ کپور نے ’ہولی‘ نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 مارچ 2016 14:21

کرینہ کپور نے ’ہولی‘ نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء): ہولی بھارتی ثقافت کا ایک تہوار ہے جسے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر بڑے شوق سے منایا جاتا ہے۔ لیکن بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ہولی نہیں کھلیتیب۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور خان جو کہ ارجن کپور خان کے ہمراہ آنے والی اپنی فلم ”کی اینڈ کا“ کی تشہیر میں مصروف ہیں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہولی کے رنگوں ان کے بالوں کا رنگ اور اس کی ساخت خراب ہونے کا خدشہ ہے اور یہی میرے ”ہولی“ نہ کھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ یہاں دلچسپ بات یہ کہ ارجن کپور بھی ہولی کو پسند نہیں کرتے ارجن کپور نے بتایا کہ ان سے ہولی کے رنگ اپنے اوپر برداشت نہیں ہوتے لہٰذا وہ اب ہولی نہیں کھیلتے۔

وقت اشاعت : 24/03/2016 - 14:21:48

Rlated Stars :