رنویر سنگھ عامر خان کی ”دنگل “ دیکھنے کیلئے بے قرار

پیر 4 اپریل 2016 14:11

رنویر سنگھ عامر خان کی ”دنگل “ دیکھنے کیلئے بے قرار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ انھیں عامر خان کی نئی آنے والی فلم ”دنگل “ کا شدت سے انتظارہے۔ اداکار نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دنگل ماضی کے جھروکوں سے جھانکتی کہانی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ انڈسٹری کے بہترین اداکار کیلئے دعا گو ہیں کہ انکی نئی آنے والی فلم بھی انکی گزشتہ فلموں کی طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔

30سالہ اداکار نے کہا کہ انکی شدید خواہش ہے ایک دن وہ بھی سپر سٹار عامر خان کی طرح اداکاری کے جوہر دکھائیں۔ واضح رہے نتیش ٹیواری کی دنگل میں عامر خان ماضی کے مایہ ناز پہلوان مہاویر سنگھ بھگت کے روپ میں نظر آئیں گے۔ 51سالہ اداکار نے فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے پہلے30کلو گرام وزن اضافہ کیا اور بعد از وزن میں چند ہفتوں میں کمی کی۔ عامر خان کی دنگل رواں سال کرسمس کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 14:11:54

Rlated Stars :