پاکستانی گلوکار غلام علی ایک بار پھر انتہا پسند ہندووٴں کے نشانے پر

پیر 4 اپریل 2016 14:12

پاکستانی گلوکار غلام علی ایک بار پھر انتہا پسند ہندووٴں کے نشانے پر

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء)پاکستانی گلوکار غلام علی ایک بار پھر انتہا پسند ہندووٴں کے نشانے پر آگئے۔ انتہا پسند تنظیم ہندو سینا نے غلام علی کی فلم کے میوزک لانچ کی آج ہونے والی تقریب روکنے کی دھمکی دیدی۔بھارتی فلم ’گھر واپسی‘میں غلام علی نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے بھی جوہر دکھائے ہیں۔

جس کے باعث انتہاپسند ہندوؤں نے فلم کی میوزک لانچنگ تقریب روکنے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ڈائریکٹر صہیب الیاس کا کہنا ہے کہ ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا کی جانب سے غلام علی کو فلم میں کاسٹ کرنے پر تقریب روکنے کی دھمکی دی گئی ہے۔بھاررتی میڈیا کرے مطابق فلم کے ڈائریکٹر نے پولیس سے رابطہ کرکے وشنو گپتا کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے اور میوزک لانچنگ کی تقریب کے انعقاد کے لیے پولیس سے تحفظ طلب کیا ہے،واضح رہے کہ فلم کے میوزک لانچنگ کی تقریب اس سے قبل جنوری میں ہونا تھی مگر اسے شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 14:12:25

Rlated Stars :