سہیل خان سے کوئی تعلق نہیں میرا فوکس اپنے کام پر ہے‘ ہما قریشی

منگل 5 اپریل 2016 14:00

سہیل خان سے کوئی تعلق نہیں میرا فوکس اپنے کام پر ہے‘ ہما قریشی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے اداکار سہیل خان سے اپنے تعلق کی خبریں سامنے آنے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا بے بنیاد باتوں کو مجھ سے جوڑ کر مجھے نئے ایشوز میں گھسیٹنا چاہتا ‘ میرا فوکس صرف کام پر ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بھارتی جریدے کو ہما قریشی نے ایک انٹرویو میں سہیل خان کے ساتھ معاشقے کی باتوں کو نہ صرف غلط قرار دیا ہے بلکہ انہوں نے کہا کہ میڈیا بے بنیاد باتوں کو مجھ سے جوڑ کر مجھے نئے ایشوز میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔

میں جب بھی اپنے کام پر فوکس کرنے لگتی ہوں مجھ سے بے سروپا باتیں منسوب کردی جاتی ہیں۔ہما قریشی نے کہا کہ اس وقت بھی میرا سارا دھیان اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر ہے۔فضول ایشوز میں بالکل نہیں الجھنا چاہتی۔ جبکہ دوسری جانب سہیل خان نے ابھی تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

وقت اشاعت : 05/04/2016 - 14:00:40

Rlated Stars :