عمران ہاشمی کی بالی ووڈ فلم’ ’اظہر“‘ 13مئی کو ریلیز ہو گی

جمعہ 8 اپریل 2016 12:28

عمران ہاشمی کی بالی ووڈ فلم’ ’اظہر“‘ 13مئی کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی آنے والی فلم ”اظہر“ 13مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم ”اظہر“ ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جس میں عمران ہاشمی، اظہر الدین کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔2 منٹ دورانیے کے اس ٹریلر میں کپتان اظہر الدین کی زندگی کے اتار چڑھاوٴ دکھائے گئے ہیں۔

اظہر الدین ہندوستان کے کامیاب کرکٹ کپتانوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں، جن پر میچ فکسنگ کا الزام لگادیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس ٹریلر میں ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی میں آنے والی مشکلات کو بھی دکھایا گیا ہے۔اظہر دین کی پہلی بیوی نورین تھیں، ان کا تعلق ماڈل اور اداکارہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ بھی رہا جن سے انہوں نے 1996 میں پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد شادی کرلی، بعدازاں اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی کے راستے بھی 2010 میں جدا ہوگئے۔

فلم میں نورین کا کردار پراچی دیسائی جبکہ سنگیتا بجلانی کا کردار نرگس فخری ادا کر رہی ہیں۔ٹونی ڈی سوزا کی ہدایت اور ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”اظہر“ اگلے ماہ 13 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/04/2016 - 12:28:41