رنویر سنگھ اور رنبیر کپور میں سے کسی ایک کی فلم کی پیشکش قبول کرنے کا فیصلہ کافی چیلنجنگ ہے، دیپیکا پڈوکون

اتوار 10 اپریل 2016 14:29

رنویر سنگھ اور رنبیر کپور میں سے کسی ایک کی فلم کی پیشکش قبول کرنے کا فیصلہ کافی چیلنجنگ ہے، دیپیکا پڈوکون

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ اداکار رنویر سنگھ اور اداکار رنبیر کپور میں سے کسی ایک کی فلم کی پیشکش قبول کرنے کا فیصلہ ان کے لئے کافی چیلنجنگ ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ انہیں حال میں اداکار رنویر سنگھ اور اداکار رنبیر کپور دونوں کے ساتھ بطور ہیروئن فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے، فلمی مصروفیات ذیادہ ہونے کی وجہ سے وہ کسی ایک کے ساتھ ہی فلم کرنے کی حامی بھر سکتی ہیں،یہ فیصلہ ان کے لئے کافی چیلنجنگ ہے،اس لئے وہ ابھی بہت سوچ بچار کر رہی ہیں۔اداکارہ کی آخری ریلیز ہونیوالی فلم باجی راو مستانی ہے ۔

وقت اشاعت : 10/04/2016 - 14:29:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :