عمران ہاشمی نے کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کی مالی معاونت کا اعلان کردیا

منگل 26 اپریل 2016 13:20

عمران ہاشمی نے کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کی مالی معاونت کا اعلان کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ انڈسٹری میں سیریل کسر کے نام سے مشہور اداکار عمران ہاشمی کی جانب سے کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کے علاج کے لئے مالی معاونت کا اعلان کیا گیاہے۔عمران ہاشمی کا شمار بولی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں کیاجاتا ہے۔ انھوں نے فنی سفر کے دوران متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ۔

یہی وجہ ہے کہ آج انکی فین فالونگ میں ہر گرزتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکار نے ناصرف فلمی دنیا میں کامیابیاں اپنے نام کیں بلکہ اپنی نجی زندگی میں آنے والے مسائل کا بھی خندہ پیشانی سے سامنا کیا۔انکی نجی زندگی کے مسائل میں 6 سالہ بیٹے کی کینسر کے خلاف جنگ جیتنا بھی شامل ہے جس کے بعد اب انہوں نے کینسر کے مریضوں کا علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔اداکارعمران ہاشمی کے 6 سالہ بیٹے آیان کو 2 سال قبل کینسر کا مرض لاحق ہوگیا تھا اس دوران پیش آنے والے واقعات کو کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اس کتاب سے حاصل ہونے آمدنی کینسر کا شکار ہونے والے افراد کی مدد کیلئے صرف کریں گے۔

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 13:20:39