امریکہ میں تمام شوز بے حد کامیاب جارہے ہیں‘ قوال امجد صابری

اتوار 8 مئی 2016 13:28

امریکہ میں تمام شوز بے حد کامیاب جارہے ہیں‘ قوال امجد صابری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں کہا کہ اب تک تمام شوز بے حد کامیاب جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے تمام شہروں میں شوز میں پاکستانیوں اور غیر ملکیوں نے بھر پور شرکت کی جس سے مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ جیسے میں اپنے ملک میں شوز کررہا ہوں مجھے دیار غیر میں شوز کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ میرے ہم وطنوں نے تمام شوز میں بھر پورا ساتھ دیا،انھوں نے کہا کہ میں جلد پاکستان واپس آؤں پاکستان میں مجھے بہت سے شوز میں شرکت کرنی تھی لیکن امریکا میں قیام زیادہ ہونے کی وجہ سے میں اپنے وعدے کے مطابق نہ پہنچ سکا لیکن جلد پاکستان واپس آکر ان شوز کے سلسلے میں کیے گئے وعدوں کو ضرور پورا کروں گا۔

وقت اشاعت : 08/05/2016 - 13:28:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :