عالیہ بھٹ اور شردھا کپور میں اختلافات بڑھ گئے

بدھ 11 مئی 2016 14:50

عالیہ بھٹ اور شردھا کپور میں اختلافات بڑھ گئے

ممبئی ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکارہ شردھا کپور میں اختلافات بڑھ گئے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکارہ شردھا کپور جو پہلے ہر تقریب میں ایک دوسرے کے گن گاتی تھیں میں اختلافات اتنی شدت اختیار کر گئے ہیں کہ دونوں اب ایک دوسرے سے بات کرنا بھی گوارہ نہیں کرتی،ذرائع کے مطابق اداکارہ شردھا کپور عالیہ بھٹ کے بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم اک ویلن کے بعد ایک اور فلم سائن کرنے جا رہی ہیں،شردھا اور سدھارتھ کے درمیان فلم اک ویلن کے دوران خاصی بے تکلفی ہو گئی تھی اس وجہ سے اب عالیہ سدھاتھ اور شردھا کے دوبارہ اکٹھے فلم کرنے سے پریشان دکھائی دیتی ہیں اور شردھا سے چڑی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

وقت اشاعت : 11/05/2016 - 14:50:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :