عفت عمرنے سلمان اکرم راجا کی شکست کوالیکشن کا سب سے بڑا مذاق قراردے دیا

ہفتہ 10 فروری 2024 14:04

عفت عمرنے سلمان اکرم راجا کی شکست کوالیکشن کا سب سے بڑا مذاق قراردے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) اداکارہ و میزبان عفت عمر نے قومی اسمبلی کے امیدوار سلمان اکرم راجا کی شکست کو انتخابات کا سب سے بڑا مذاق قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عفت عمر نے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا کے مقابلے میں عون چوہدری کی جیت پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اسے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کا سب سے بڑا مذاق قرار دیا۔

اداکارہ نے کمنٹ کرتے ہوئے کسی بھی ادارے کا نام لکھے بغیر لکھا کہ اب ایسی حرکتیں کرنا بند کریں اور جو بھی نتائج ہیں، انہیں تسلیم کریں۔

(جاری ہے)

عفت عمر نے لکھا کہ عوام سلمان اکرم راجا کو چاہتے ہیں اور یہی حقیقت ہے، اسے تسلیم کریں۔خیال رہے کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 128 پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار عون چوہدری جیت گئے اور آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا ہار گئے۔

اداکارہ نے اپنی ایک اور مختصر ٹوئٹ میں انتخابات جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کے لیے لکھا کہ انہیں بڑے دل سے نتائج کو تسلیم کرنا چاہیے۔ایک اور مختصر ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نیا نام انڈیپینڈنٹ ہونا چاہیے۔
وقت اشاعت : 10/02/2024 - 14:04:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :