فلم ”ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس“ کا یورپی پریمئر‘ جونی ڈیپ اور دیگر کاسٹ کی شرکت

جمعرات 12 مئی 2016 12:56

فلم ”ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس“ کا یورپی پریمئر‘ جونی ڈیپ اور دیگر کاسٹ کی شرکت

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) ہالی وڈ فلم ”ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس“ کا یورپی پریمئر لیسٹر کے ونڈر لینڈ میں ہوا۔ جونی ڈیپ اور کاسٹ کے ارکان کی نیلے قالین پر آمد پر شائقین کی خوشی دیدنی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم میں ایلس کا کردار آسٹریلوی اداکارہ میا نے ادا کیا ہے جو ایک عجیب وغریب دنیا میں ایک خطرناک مہم جوئی پر نکلتی ہیں۔ اس سے پہلے دوہزار دس میں بننے والی فلم ”ایلس ان ونڈر لینڈ“ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے تھے۔نئی فلم میں بھی جونی ڈیپ میڈ ہیٹر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ہیلینا کارٹر اور ساشا بیرن کوہن ریڈ کوئین اور ٹائم کے روپ میں نمودار ہو رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 12:56:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :