شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن بننے کو تیار

پیر 16 مئی 2016 13:57

شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن بننے کو تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داوٴد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اداکارہ شردھا کپور نے بولی ووڈ انڈسٹری سے فنی سفر کا آغاز2010ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”تین پتی “ سے کیا۔ تاہم انھیں شہرت فلم ”عاشقی 2“ سے حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

عاشقی2کی کامیابی کے بعد اداکارہ نے یکے بعد دیگرے کئی ہٹ فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ شردھا کپور مختصر عرصے میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پرکئی فلمسازوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کردار کیلئے پہلے اداکارہ سوناکشی سنہا سے رابطہ کیا گیا تھا ،بعد از اداکارہ کے انکار کے باعث شردھا کپور کو منتخب کیا گیا۔ اداکارہ اس فلم میں پہلی بار 20 سالہ نوجوان لڑکی سے 60 سالہ بوڑھی خاتون تک کا کردار نبھاتے نظر آئیں گی جو ان کے لیے نہایت مشکل تجربہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 16/05/2016 - 13:57:28

Rlated Stars :