فلم ”سرکار“ کے تیسرے سیکوئیل میں بھی امیتابھ بچن ہی مرکزی کردار ادا کریں گے

اتوار 29 مئی 2016 14:46

فلم ”سرکار“ کے تیسرے سیکوئیل میں بھی امیتابھ بچن ہی مرکزی کردار ادا کریں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) بولی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن مشہو فلم فرنچائز ”سرکار“ کے تیسرے سیکوئیل میں مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔واضح رہے سرکار فلم فرنچائز کی پہلی فلم 2005ء میں نمائش کیلئے پیش کی گئی جس میں مر کزی کردار امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن اور کترینہ کیف نے ادا کیے تھے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد از 2008ء میں نمائش کیلئے پیش کیے جانے والے فلم کے دوسرے سیکوئیل ”سرکار راج“ میں کترینہ کیف کی جگہ ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیا جسے باکس آفس پر شاندار رسپانس ملا تھا۔ فلم فرنچائز کی کامیابی کے باعث فلمساز رام گوپال ورما نے فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔فلم ”سرکار“ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار میگا اسٹار امیتابھ بچن کو پیشکش کی گئی جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔بھاتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کیا جائے گا

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 14:46:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :