بے واچ مکمل ، پریانکا چوپڑا کو دوسری ہالی ووڈ فلم میں کام کی پیشکش

اتوار 29 مئی 2016 14:49

بے واچ مکمل ، پریانکا چوپڑا کو دوسری ہالی ووڈ فلم میں کام کی پیشکش

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاکا شمار ان اداکارا?ں میں ہوتا ہے جو ہندی سینما انڈسٹری اور ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بیک وقت کامیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم” بے واچ“ کی عکسبندی مکمل کرا دی ہے جس کے فوراًبعد انھیں ایک ا ور ہالی وڈ فلم میں کام کی پیشکش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

34سالہ اداکارہ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ انکی فلم” بے واچ“ کے میکرز نے ہی ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے بغیر کسی آڈیشن کے اگلی فلم میں کام کی پیشکش کی ہے جسے انھوں نے قبول کر لیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ محنت پر یقین رکھتی ہیں اور کیرئیر کی کامیابیوں سے خوش ہیں۔واضح رہے پریانکا چوپڑا اس سے قبل امریکی ٹی وی سیریزکو انٹکو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 14:49:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :