ہرطرح کے رول کرنے کے بعدکوئی حسرت نہیں، کاجول

اتوار 29 مئی 2016 14:50

ہرطرح کے رول کرنے کے بعدکوئی حسرت نہیں، کاجول

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) معروف بھارتی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے فلم انڈسٹری میں ہیں اور اب تک نٹ کھٹ لڑکی سے لے کر بیوی اور ماں جیسا ہر کردار کرچکی ہیں اب انھیں کوئی بھی کردار کرنے کی حسرت نہیں ہے۔یہ بات انھوں نے ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو میں کہی۔

(جاری ہے)

کاجول جو تقریباً پچھلے 18سال سے بالی وڈمیں کامیابی سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار اگریہ سوچ کر کام کرے کہ اس کے کام پر تنقید نہ ہو تو یہ اس کی ناکامی ہوگی، فلم بینوں کو اس بات کا مکمل اختیار ہوتا ہے کہ وہ ہمارے کام کا ہرزاویے سے جائزہ لیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو اس لیے بھی کامیاب ترین اداکارہ سمجھتی ہیں کہ ان کی ہر طرح کا کردار کرنے کی خواہش پوری ہوئی ہے

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 14:50:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :