فلم علی بابا کیلئے دیسی زبان استعمال کرنے کا فیصلہ

جمعہ 30 مئی 2008 12:44

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30مئی2008 ) فلم علی بابا چالیس چور کیلئے بہت سی غیر ملکی آواز وں کا بھی امتحان لیا گیا لیکن آخر کار فلم علی بابا کیلئے دیسی زبان استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ آواز ہے بالی ووڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم کی۔ علی بابا چالیس چور جو کہ اینیمیٹڈ فلم ہے اس میں جان ابراہم کی آواز استعمال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس فلم کے ڈائریکٹر سمیترا رانید کا کہنا ہے کہ فلم علی بابا کیلئے جان ابراہم کی آواز استعمال کریں گے جبکہ سوہراب شکلہ ، رضامراداور مکیش تیواری دوسرے کرداروں کے طور پر سامنے آئیں گے۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ فلم علی بابا چالیس چور ایک لڑکے پر مشتمل ہے جس کانام چنکو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کا میوزک تین بھائیوں کے ایک گروپ نے دیا ہے ۔ سومیترا نے کہا کہ یہ فلم دوہزار نو میں ریلیز کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جان ابراہم کی آواز پر ڈپ کی ہوئی یہ فلم شائقین کو بہت پسند آئے گی۔
وقت اشاعت : 30/05/2008 - 12:44:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :