پاکستانی سٹائلسٹ نبیلا نے امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کے ساتھ کام شروع کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جون 2016 16:46

امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جون 2016ء): پاکستانی سٹائلسٹ نبیلا نے امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لنڈسے لوہان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی اور نبیلا کی ایک تصویر شئیرکی جس کے نیچے انہوں نے لکھا کہ نبیلا کے ساتھ انہماک سے کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک حیرت کی لہر دوڑا دی اور سوشل میڈیا صارفین سمیت فیشن اور دیگر انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نبیلا کی لنڈسے لوہان کے ساتھ تصویر پر بحث شروع کر دی اور سب اس تصویر کے پیچھے ہو رہے کام کے بارے میں چہ مگوئیاں کرنے لگے۔

نبیلا اس سے قبل متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کروا چکی ہیں۔ کچھ دیر قبل دئے گئے ایک انٹرویو میں نبیلا نے اپنے بزنس کو بیرون ملک بالخصوص امریکہ میں لیجانے سے متعلق بیان دیا تھا جس کے بعد لنڈسے لوہان کے ساتھ ان کی تصویر سے صاف واضح ہے کہ وہ کسی بڑے پراجیکٹ پر امریکی اداکارہ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/06/2016 - 16:46:22

Rlated Stars :