مراٹھی فلم ”سائرٹ“نے سو کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جمعہ 17 جون 2016 15:07

مراٹھی فلم ”سائرٹ“نے سو کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جون ۔2016ء) چار کروڑ روپے لاگت سے تیار ہونے والی مراٹھی فلم ”سائرٹ“ 100 کروڑ سے کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی مقامی فلم انڈسٹری میں دیگر زبانوں میں بنائی جانے والی فلموں میں مراٹھی فلمیں سب سے آگے ہیں۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں متعدد بولی ووڈ فلمیں مراٹھی فلموں کا چربہ ہو تی ہیں۔

واضح رہے بھارت بھر میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں جس کے باعث ملک کی مقامی فلم انڈسٹری خاصی شہرت رکھتی ہے۔مقامی فلموں میں تامل، تیلگو، مراٹھی اور پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ تاہم ہدایتکار ناگ راج منجلے کی مراٹھی زبان میں تیار کی جانے والی فلم ”سائرٹ“ نے مقامی بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے

وقت اشاعت : 17/06/2016 - 15:07:18