بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان فلم سلطان کی تشہیر میں مصروف

بدھ 22 جون 2016 14:07

بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان فلم سلطان کی تشہیر میں مصروف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سلطان میں سلمان خان اورانوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم رواں سال عید کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ فلم سلطان کے پروڈیوسر فلم کی پروموشن اور تشہیری مہم میں بہت مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ تشہیری مہم سینیما کے عوام کے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔

دبنگ خان نے کہا کہ ہم لوگ بے پناہ وقت تشہیری مہم میں صرف کرتے ہیں لیکن اس کی ضرورت نہیں ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ جس نے فلم دیکھنے ہے وہ دیکھے گا ۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم تشہیری مہم اداکاروں کے لئے نہیں بلکہ میڈیا کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

سلمان خان سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے ،جبکہ انوشکا شرما بھی لیڈی ریسلر دکھائی دیں گی۔سلمان خان نے اپنی نئی فلم میں ایک گانا جگ گھومیا ٹوئٹر پر شیئر کیا، اس گانے کو پہلے ہندوستانی گلوکار ارجیت سنگھ گانے والے تھے تاہم سلمان خان کے ساتھ اختلافات کے باعث یہ گانا پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

وقت اشاعت : 22/06/2016 - 14:07:49

Rlated Stars :