بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان فلم سلطان کی تشہیر میں مصروف
بدھ 22 جون 2016 14:07
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سلطان میں سلمان خان اورانوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم رواں سال عید کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ فلم سلطان کے پروڈیوسر فلم کی پروموشن اور تشہیری مہم میں بہت مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ تشہیری مہم سینیما کے عوام کے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔
دبنگ خان نے کہا کہ ہم لوگ بے پناہ وقت تشہیری مہم میں صرف کرتے ہیں لیکن اس کی ضرورت نہیں ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ جس نے فلم دیکھنے ہے وہ دیکھے گا ۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم تشہیری مہم اداکاروں کے لئے نہیں بلکہ میڈیا کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہے ۔(جاری ہے)
سلمان خان سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے ،جبکہ انوشکا شرما بھی لیڈی ریسلر دکھائی دیں گی۔سلمان خان نے اپنی نئی فلم میں ایک گانا جگ گھومیا ٹوئٹر پر شیئر کیا، اس گانے کو پہلے ہندوستانی گلوکار ارجیت سنگھ گانے والے تھے تاہم سلمان خان کے ساتھ اختلافات کے باعث یہ گانا پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.