بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے معافی مانگنے سے انکار کردیا

جمعرات 30 جون 2016 15:37

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے معافی مانگنے سے انکار کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے زیادتی سے متاثرہ خواتین سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کردیا،انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو غلط انداز میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان اور تنازعات کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ آئے دن میڈیا میں موضوغ بحث بنے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دفعہ بالی ووڈ اداکارسلمان خان زیادتی سے متاثرہ خواتین سے متعلق دیے گئے بیان پر مشکل میں پھنس گئے ہیں،اور سوشل میڈیا پربھی ان کے بیان پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔گذشتہ دنوں بھارت میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نیشنل کمیشن ا?ف ویمن نے سلمان خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔دبنگ خان نے تین صفحات پر مشتمل نوٹس کے جواب میں اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کردیا،اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں خواتین کے لیے بہت عزت اور احترام ہے اور میرے بیان کو غلط انداز میں لیاگیا۔سلمان خان کی جانب سے نوٹس کے جواب میں معافی نہ مانگنے پر ویمن کمیشن کی جانب سے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 15:37:27

Rlated Stars :