گلوکار شہزاد رائے ملک میں رائج فرسودہ نظام تعلیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے

منگل 5 جولائی 2016 12:57

گلوکار شہزاد رائے ملک میں رائج فرسودہ نظام تعلیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) معروف گلوکار شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ ملک میں رائج فرسودہ نظام تعلیم کے تحت سوچے سمجھے بغیر علم حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ شہزاد رائے نے حال ہی میں اپنے پیغام میں کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں رٹا سسٹم کی بجائے بچوں میں مثبت اور تنقیدی سوچ پیدا کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

انکا کہناتھا کہ نوے فیصد امتحانی سوالات رٹے پر مشتمل ہوتے ہیں،اگرچہ طلباء رٹا لگا کر پاس تو ہو جاتے ہیں لیکن علم کے متعلق آگہی سے دور دور تک نابلد ہوتے ہیں۔پس اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ جب ملک کے ہر بچے میں علم کی پیاس، حقائق کی تلاش اور اس پر معاشرتی رویوں کو اجاگر کیا جائے۔واضح رہے شہزاد رائے اسی تھیم کے ساتھ ایک نئی ویڈیو بھی بنا رہے ہیں

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 12:57:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :