عدنان صدیقی بولی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ’موم‘ کی شوٹنگ میں مصروف

منگل 5 جولائی 2016 14:11

عدنان صدیقی بولی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ’موم‘ کی شوٹنگ میں مصروف

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کے ڈراموں ’میرے قاتل میرے دلدار‘، ’کیسی یہ قیامت‘، ’رو برو‘ اور ’رسوائیاں‘ نے ہندوستان میں بھی انہیں مقبولیت تو دلوادی، لیکن کیا عدنان بولی وڈ فلموں میں بھی کامیابی حاصل کرپائیں گے، اس بارے میں انھیں سوچنا پڑے گا۔واضح رہے کہ عدنان صدیقی بولی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ’موم‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں معروف بولی وڈ اداکارہ سری دیوی مرکزی کردار کرتی نظر آئینگے میڈیا رپورٹ کے 46 سالہ عدنان صدیقی کا کہنا تھا ’میں اب اس عمر میں ہوں جہاں میں بولی وڈ میں شاہ رخ خان، اکشے کمار یا سلمان خان کی جگہ نہیں لے سکتا، وہ بہترین اداکار ہیں اور پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

اگر میں اس دوڑ میں آنا چاہوں تو مجھے اس بری طرح باہر نکال دیا جائے گا کہ میں بھی خود کو نہیں دیکھ پاوٴں گا‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ہندوستان میں نوازالدین صدیقی، عرفان خان، کے کے مینن اور منوج باجپائی جیسے اداکاروں کا فارمولا استعمال کرنا چاہتا ہوں، میں ان کی طرح کے کرداروں میں فٹ ہونا چاہتا ہوں اور وہاں اپنا لوہا منوانا چاہتا ہوں‘۔عدنان نے ہندوستان کی جانب سے ملنے والے پیار پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کے کام کو سراہا جائے تو بے حد خوشی ہوتی ہے، ہمیں بھی ہندوستان کے شوز کافی پسند آتیہیں، مجھے لگتا ہے ہم سب کا مقصد اچھا کام دینا ہی ہے‘۔۔

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 14:11:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :