شعیب اختر بھارتی کامیڈی شو میں جج بنیں گے ، اب مجھے مذاق کرنے کے پیسے بھی ملا کرینگے ، سپیڈ سٹار

منگل 5 جولائی 2016 20:03

شعیب اختر بھارتی کامیڈی شو میں جج بنیں گے ، اب مجھے مذاق کرنے کے پیسے بھی ملا کرینگے ، سپیڈ سٹار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء)کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی سے اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ اب ایک ساتھ کامیڈی شو کے جج بنیں گے۔تاہم سابق پاکستانی فاسٹ باوٴلر شعیب اختر کے مطابق یہ شو کرکٹ کے کھیل سے زیادہ الگ نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ڈریسنگ روم میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں محمد یوسف، شعیب ملک، سینئرز وسیم اکرم اور انضمام الحق کے ساتھ بیحد مذاق کرتا تھا، اس دوران ایک دوسری کا اتنا مذاق بنایا جاتا تھا کہ ہنس ہنس کے میرے جبڑے درد کرنے لگتے تھے، ہندوستانی کرکٹرز اشیش نہرا، یوراج سنگھ اور ورندر سہواگ بھی ایسے ہی ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب مجھے مذاق کرنے کے پیسے ملیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے بہتر کوئی اور نوکری ہوگی‘۔شعیب اختر کا حریف کھلاڑی ہربھجن کے ہمراہ شو کے جج بننے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب وہ دونوں ایک ہی ٹیم میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کرسکیں۔کامیڈی کے حوالے سے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے اکشے کمار، جاوید جعفری اور پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف پسند ہیں۔

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 20:03:44