شعیب اختر بھارتی کامیڈی شو میں جج بنیں گے ، اب مجھے مذاق کرنے کے پیسے بھی ملا کرینگے ، سپیڈ سٹار
منگل 5 جولائی 2016 20:03
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء)کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی سے اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ اب ایک ساتھ کامیڈی شو کے جج بنیں گے۔تاہم سابق پاکستانی فاسٹ باوٴلر شعیب اختر کے مطابق یہ شو کرکٹ کے کھیل سے زیادہ الگ نہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ڈریسنگ روم میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں محمد یوسف، شعیب ملک، سینئرز وسیم اکرم اور انضمام الحق کے ساتھ بیحد مذاق کرتا تھا، اس دوران ایک دوسری کا اتنا مذاق بنایا جاتا تھا کہ ہنس ہنس کے میرے جبڑے درد کرنے لگتے تھے، ہندوستانی کرکٹرز اشیش نہرا، یوراج سنگھ اور ورندر سہواگ بھی ایسے ہی ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب مجھے مذاق کرنے کے پیسے ملیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے بہتر کوئی اور نوکری ہوگی‘۔شعیب اختر کا حریف کھلاڑی ہربھجن کے ہمراہ شو کے جج بننے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب وہ دونوں ایک ہی ٹیم میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کرسکیں۔کامیڈی کے حوالے سے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے اکشے کمار، جاوید جعفری اور پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف پسند ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
-
جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.