فلم آنکھیں کی ’لال دوپٹے والی‘ یہ اداکارہ اب کیسی زندگی گزار رہی ہے اور خاندان کیا کچھ تبدیل ہوگیا؟ آپ بھی جانئے

منگل 5 جولائی 2016 20:33

فلم آنکھیں کی ’لال دوپٹے والی‘ یہ اداکارہ اب کیسی زندگی گزار رہی ہے اور خاندان کیا کچھ تبدیل ہوگیا؟ آپ بھی جانئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء)آپ کو فلم آنکھیں کی ” لال دوپٹے والی “ ریتو شو پوری یاد ہی ہوگی جس نے اس فلم میں ڈیبیو کیا اور شہرت کی انتہاوں کو چھونے کے بعد شوبزنس سے کنارہ کشی اختیار کرلی تاہم اب گزشتہ ایک عشرے سے فلموں سے کنارہ کش رہنے کے بعد ریتو شوپوری نے دوبارہ سکرین پر جلوے بکھیرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم آنکھیں 1993 میں ریلیز ہوئی جس میں سپر سٹار گوویندا کے مدمقابل سینئر اداکاراوم شوپوری کی بیٹی ریتو شوپوری نے مرکزی کردار اداکیا۔ فلم کے دوران ایک گانے ” لال دوپٹے والی تیرانام تو بتا“ سے اداکارہ کو شہرت حاصل ہوئی اور وہ اپنے اصل نام کی بجائے لال دوپٹے والی کے نام سے ہی مشہور ہوگئیں۔ریتو شوپوری نے اپنے کیریئر میں وقفے وقفے سے صرف 12 فلموں میں کام کیا ، ان کی آخری فلم پنجابی زبان میں ” اک جند ، اک جان “ تھی جو کہ 2006 میں ریلیز ہوئی۔

(جاری ہے)

اس فلم کے بعد انہوں نے ایک بڑے بزنس مین ہری وینکٹ سے شادی کرنے کے بعد گھر گرہستی کی طرف توجہ دینا شروع کردی۔ 41 سالہ سابق بالی ووڈ اداکارہ جڑواں بچوں کی ماں بن چکی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے انداز و اطوار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ اب بھی پہلے سی حسین اور جوان نظرآتی ہیں۔مداحوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ ریتو شو پوری عرف لال دوپٹے والی نے 2006 سے سکرین سے دور رہنے کے بعد پورے 10 سال بعد سکرین پر واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ابتدائی طور پر وہ بالی ووڈ سپر سٹارانیل کپور کی ٹیلی ویڑن سیریز ” ٹوئنٹی فور“ میں جلوہ گر ہوں گی۔

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 20:33:52