دھونی کی زندگی پر مبنی فلم’ایم ایس دھونی‘ کا نیا پوسٹر جاری

ہفتہ 9 جولائی 2016 22:44

دھونی کی زندگی پر مبنی فلم’ایم ایس دھونی‘ کا نیا پوسٹر جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار نیرج پانڈے نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کانیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

’ایم ایس دھونی‘کا یہ پوسٹر سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے جس میں ان کی زندگی کے کئی مرحلوں کو بخوبی دکھایا گیا ہے۔

نیر ج پانڈے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مرکز ی کردارسشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی سپر اسٹار فواد خان فلم میں ویرات کوہلی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔اس فلم کی دیگر کاسٹ میں بالی ووڈ اداکارجان ابراہم ، رام چرن،انوپم کھیر،گوتم گلاٹی اور کیارہ اڈوانی شامل ہیں۔واضح رہے یہ فلم رواں سال2ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 09/07/2016 - 22:44:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :