مجھے اپنے تینوں بچوں پر فخر ہے، شاہ رخ خان

پیر 11 جولائی 2016 17:50

مجھے اپنے تینوں بچوں پر فخر ہے، شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء) شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے تینوں بچوں پر فخر ہے اور اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتا ہوں۔بالی وڈ کے کنگ خان کا ڈی سی کو انٹرویو میں اپنے تینوں بچوں کے بارے میں کہنا تھا کہ مجھے اپنے تینوں بچوں آریان، سہانا اور ابراہم پر فخر ہے اور دوسرے والدین کی طرح میں بھی اپنے بچوں سے یکساں طور پر محبت کرتا ہوں،میرے تینوں بچے میرے لئے خاص ہیں، میں خوش قسمت ہوں میرے پاس دو بیٹے اور ایک خوبصورت سی بیٹی ہے، جو بالکل گینگسٹر کی طرح ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ ابرام کے آنے سے آپ کی زندگی میں کیا فرق آیا تو شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ابرام کے آنے کے بعد میں زیادہ کھلونے سے کھیلنے لگا اور زیادہ سائیکل ، کاریں ، جانوروں کو خریدنے اور اس کے ساتھ کھیلنے کا ایک بہانا مل گیا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں پہلے میرے بچے اپنی تعلیم مکمل کریں ، مجھے نہیں پتہ آریان اداکار بننا چاہتا ہے، تعلیم حاصل کرکے وہ میرے نقشِ قدم پر چل رہا ہے اور اگر وہ ایکٹنگ کے میدان میں بھی میری پیروی کرنا چاہے تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا اور ہم سب اس کے فیصلے پر خوش ہونگے۔۔

وقت اشاعت : 11/07/2016 - 17:50:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :