آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کو اعزازی شیلڈ دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 11 جولائی 2016 18:52

آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کو اعزازی شیلڈ دینے کا اعلان

لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء)آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کو اعزازی شیلڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اور مایہ ناز گلوکار راحت فتح علی خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

راحت فتح علی خان کو برطانیہ کی مشہور و معروف یونیورسٹی آکسفورڈ کی جانب سے اعزازی شیلڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں راحت فتح علی خان کل بروز منگل آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔ برصغیر سے تعلق رکھنے والی شوبز شخصیات میں راحت فتح علی خان وہ دوسرے شخص ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ اس سے قبل امیتابھ بچن یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/07/2016 - 18:52:42

Rlated Stars :