ہندو ہونے کے باوجود 2 سال سے رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، بھارتی اداکارہ
منگل 12 جولائی 2016 13:43
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی ۔2016ء) بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہی وج کا کہنا ہے کہ روزے رکھنے سے دلی سکون ملتا ہے اسی لیے ہندو ہونے کے باوجود 2 سال سے رمضان المبارک میں روزے رکھ رہی ہوں۔بھارتی ٹی وی اداکارہ ماہی وج نے معروف ڈرامے”لگی تجھ سے لگن“ سے شہرت حاصل کی جس کے بعد جلد ہی چھوٹی اسکرین پر قدم جمانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جب کہ اداکارہ ایک اور ٹی وی سیریل ”بالیکا ودھو“ میں بھی اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے لیکن اب ان کے ایک بیان نے پورے بھارت کے ہندووٴں کوحیران کردیا ہے۔
بھارتی اداکارہ ماہی وج کا کہنا تھا کہ ہندو ہونے کے باوجود 2 سال سے رمضان المبارک میں روزے رکھ رہی ہوں اور مسلمانوں کی طرح سحرو افطار کا باقاعدہ اہتمام کرتی ہوں جس سے مجھے دلی سکون ملتا ہے جب کہ روزے کے دوران بھوک محسوس نہیں ہوتی بلکہ خود کو ترو تازہ محسوس کرتی ہوں۔(جاری ہے)
اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ اللہ مجھ سے یہی چاہتا ہے کیوں کہ جب سے روزے رکھنا شروع کیے ہیں تو زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں جس کے بعد رمضان میں روزے رکھنے کو زندگی کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں سلور اسکرین کے علاوہ ٹی وی انڈسٹری میں بھی اداکار رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں کا انعقاد کرتے ہیں جہاں نامور اداکار روایتی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Sana Javed
Anwar Maqsood
Kabir Khan
Taylor Momsen
Ghulam Mohiuddin
Christine Taylor
Mallika Sherawat
Hira Tareen
Justin Chambers
Bryan Cranston
Sushant Singh Rajput
yashma gill
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا
-
جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا