بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

منگل 12 جولائی 2016 13:43

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی ۔2016ء) بھارتی ٹی وی اداکارہ اور ٹی وی شوز کی میزبان شویتا تیواری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔بھارتی ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری نے 2001 میں نشر ہونے والے ڈرامے “کسوٹی زندگی کی” سے شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے کئی ریئلٹی شوز میں حصہ بھی لیا اور 2011 میں ریئلٹی شو بگ باس کی فاتح بھی رہیں۔

(جاری ہے)

شویتا تیواری 2013 میں اداکار ابیہناوٴ کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔شویتا تیواری اداکاری کے ساتھ کئی ٹی وی شوز میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔ 2009 میں انہوں نے “جھلک دکھلاجا” کے سیزن 3 کی میزبانی کی جس کے بعد انہیں “کامیڈی سرکس کا نیا دور” اور “رنگولی” جیسے ٹی وی شوز میں بھی میزبانی کے مواقع ملے۔ اداکارہ نے بالی ووڈ فلم نگری میں بھی قدم رکھا لیکن وہاں قدم نہ جما سکیں جس کے بعد انہیں دوبارہ چھوٹی اسکرین کی طرف لوٹنا پڑا اور ایک مرتبہ پھر وہ کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 12/07/2016 - 13:43:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :