سپیشل ایفیکٹس ماہر سٹین چل بسے

جمعرات 19 جون 2008 11:43

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19جون 2008ء) ٹرمینیٹر ٹو اور جراسک پارک جیسی فلموں ض میں اینیمیٹڈ کرداروں کے خالق اور آسکر ایوارڈ یافتہ سپیشل ایفیکٹس ماہر سٹین ونسٹن باسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ونسٹن سٹوڈیو کے ترجمان کے مطابق سٹیو پلازما سیل کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا انتقال کیلیفورنیا میں ہوا۔آسکرایوارڈ یافتہ سپیشلسٹین سٹین نے اپنے چالیس سالہ کیرئیر کے دوران سیٹون سپیل برگ، جیمز کیمرون اور ٹم برٹن جیسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا اور انہیں حقیقی مناظر کو کمپیوٹر امیجنگ کے ساتھ ملا کر پیش کرنے کا خالق مانا جاتا تھا۔

سٹین ونسٹن کو ’ٹرمینیٹر 2‘، ’ایلیئنز‘ اور ’جراسک پارک‘ کے لیے چار مرتبہ آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ وہ ’بیٹ مین ریٹرنز‘، ’ایڈورڈ سیزرہینڈز‘ ، ’لاسٹ ورلڈ:جراسک پارک‘، ’اے آئی‘، ’پریڈیٹر‘ اور ’ہارٹ بیپس‘ جیسی فلموں میں اپنے کام کے لیے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

سٹین ونسٹن نے چار آسکر ایوارڈ حاصل کیے ۔سٹین نے حال ہی میں مقبول ہونے والی فلم’ آئرن مین‘ پر بھی کام کیا تھا۔ سٹین نے حال ہی میں مقبول ہونے والی فلم’ آئرن مین‘ پر بھی کام کیا تھا۔ سٹین کی موت پر کیلیفورنیا کے گورنر اور سابق ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا ہے کہ’ تفریحی صنعت ایک فطین سے محروم ہوگئی ہے۔

وقت اشاعت : 19/06/2008 - 11:43:51

Rlated Stars :