تھیٹر حلقوں کا اسٹیج کے بے تاج بادشاہ امان اللہ کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کا مطالبہ

منگل 19 جولائی 2016 13:12

تھیٹر حلقوں کا اسٹیج کے بے تاج بادشاہ امان اللہ کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کا مطالبہ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء) تھیٹر سے تعلق رکھنے والے حلقوں نے اسٹیج کے بے تاج بادشاہ امان اللہ کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیج سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے کہا کہ امان اللہ نے تین دہائیوں سے طویل عرصے سے زیادہ عرصے تک اپنے فن سے لوگوں کی خدمت کی ہے جس پر وہ پرائیڈ آف پرفارمنس کے حقدار ہیں مگر انہیں ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔

فنکار کی اصل قدر اس کی زندگی میں ہی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ناصرف امان اللہ بلکہ انور علی ، ذوالقرنین حیدر ، اسلم شیخ ، قیصر جاوید جیسے لوگوں کو بھی اعلیٰ حکومتی ایوارڈ ملنا چاہیے جن کو کام کرتے ہوئے 35سے 40سال کا عرصہ گزر گیا ہے مگر کوئی سفارش نہ ہونے کی وجہ سے یہ فنکار بھی آج تک تمغہ حسن کارکردگی سے محروم رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 19/07/2016 - 13:12:35

Rlated Stars :