شرمین عبید کی ڈاکیومنٹری فلم کے لیے ایک اور ایوارڈ

اتوار 24 جولائی 2016 13:48

شرمین عبید کی ڈاکیومنٹری فلم کے لیے ایک اور ایوارڈ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی ایک اور ڈاکیومنٹری فلم ’سانگ آف لاہور‘ کو لندن انڈین فلم فیسٹیول میں آڈینس چوائس ایوارڈ دیا گیا۔فلم کی تخلیق میں شرمین عبید چنائے کے ساتھ اینڈی شاکن نے حصہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی سچل اسٹوڈیو کے گرد گھومتی ہے جو عزت مجید نے 2014 میں لاہور میں قائم کیا تھا۔فلم کی ویب سائٹ پر دیے جانے والے اسکرپٹ کے مطابق یہ اسٹوڈیو پاکستان کی موسیقی کی روایات اور روایتی ا?لات موسیقی کو حیات نو بخشنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس اسٹوڈیو نے پاکستانی معاشرے کی مردہ ہوجانے والی موسیقی کی روایات کو دوبارہ زندہ کرنے کا بیڑا اٹھایا۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 13:48:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :