طاہر شاہ نے بھارتی چینل کو صاف انکار کر دیا

اتوار 24 جولائی 2016 13:48

طاہر شاہ نے بھارتی چینل کو صاف انکار کر دیا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) بھارتی ٹی وی چینل سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ‘کپل شرما شو’ میں طاہر شاہ نے اپنے گانے اینجل کے حوالے سے ریکارڈ کئے گئے مناظر کو آن ائیر کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی انٹرنیٹ سے شہرت پانے والے طاہر شاہ کے نئے گانے ‘اینجل’ پر جانے مانے نوجوان ادکار ورون دھون نے طاہرشاہ کا مزاحیہ روپ دھارا جس سے طاہر کو دکھ پہنچا ہے۔اپنی فلم ‘ڈشوم’ کی پروموشن کیلئے ورون دھون، جیکولین فرنینڈس اور جان ابراہم نے کپل شرما شو میں شرکت کی جس میں ورون دھون نے طاہر شاہ کے گانے کی لپسنگ کی انہی کے طرز کا جامنی رنگ کا گاوٴن پہننے کے ساتھ لمبے بال اور پر بھی لگائے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 13:48:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :