ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی لائن اپ کا اعلان کردیا گیا

فیسٹیول کا آغاز 8 ستمبر سے ہوگا، فیسٹیول کا آغاز ”دی میگنی فیشنٹ سیون“ کے ورلڈ پریمیئر سے ہوگا

جمعرات 28 جولائی 2016 13:25

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی لائن اپ کا اعلان کردیا گیا
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) 41 ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی لائن اپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔فیسٹیول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کا آغاز آٹھ ستمبر سے ہوگا، فیسٹیول کا آغاز ”دی میگنی فیشنٹ سیون“ کے ورلڈ پریمیئر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

1960ء کی مشہور فلم دی میگنی فیشنٹ سیون کے ری میک میں ڈینزل واشنگٹن، کرس پریٹ، مینیوئل گارشیا رولفو سمیت دیگر اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔اولیور اسٹون کی ہدایت کردہ اسنوڈن بھی فیسٹیول کا حصہ ہوگی۔فیسٹیول کی دیگر فلموں میں ”ایل بی جے، دی برتھ آف آ نیشن، سنگ،بلیڈ فار دِس“ شامل ہیں، دس روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول کا اختتام ”دی اِج آف سیونٹین سے ہوگا۔

وقت اشاعت : 28/07/2016 - 13:25:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :