سینئر اداکار وحید بٹ کا بطور گلوکار ویڈیو سونگ مکمل ہوگیا ،عنقریب ریلیز کردیا جائیگا

منگل 2 اگست 2016 13:14

سینئر اداکار وحید بٹ کا بطور گلوکار ویڈیو سونگ مکمل ہوگیا ،عنقریب ریلیز کردیا جائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اگست۔2016ء ) فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار وحید بٹ کا بطور گلوکار ویڈیو سونگ مکمل ہوگیا جسے عنقریب نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار وحید بٹ نے ”رہے نام خدا کا “کے ٹائٹل سے بطور گلوکار گانا ریکارڈ کروانے کے بعد اس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی مکمل کرلی ہے ۔ وحید بٹ نے بطور گلوکار اپنے گانے کا کلام لکھنے کے ساتھ اس کی موسیقی بھی خود مرتب کی ہے ۔ان کے ویڈیو سونگ میں نامور اداکار و ماڈل زین علی نے پرفارم کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 02/08/2016 - 13:14:56