اداکارہ فرزانہ تھیم ڈرامہ سوپ ” چاہتیں ہوئیں تمام “ میں کاسٹ

بدھ 3 اگست 2016 13:54

اداکارہ فرزانہ تھیم ڈرامہ سوپ ” چاہتیں ہوئیں تمام “ میں کاسٹ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اگست ۔2016ء ) اداکارہ فرزانہ تھیم کو ڈرامہ ڈائریکٹر محفوظ قریشی نے اپنے ڈرامہ سوپ ” چاہتیں ہوئیں تمام “ میں کاسٹ کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اداکارہ فرزانہ تھیم نے اداکارہ بینش چوہان اور اداکار کنور کے ہمراہ ڈرامہ سوپ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔ فرزانہ تھیم نے مسلسل 6گھنٹے تک ریکارڈنگ میں حصہ لے کر اپنے سین کی عکسبندی کروائی ۔ یاد رہے کہ فرزانہ تھیم کی ڈرامہ سیریل ” میکے کی آئے نہ یاد “ بھی آج کل نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہے جس میں ان کے کردار کو بیحد مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور اس ڈرامے کے ڈائریکٹر نوشاد خان ہیں۔

وقت اشاعت : 03/08/2016 - 13:54:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :