بچے انگریزی موویز اور سٹ کام کو ترجیح دیتے ہیں، عرفان خان

جمعرات 4 اگست 2016 13:57

بچے انگریزی موویز اور سٹ کام کو ترجیح دیتے ہیں، عرفان خان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست۔2016ء)اداکارعرفان خان کا ماننا ہے کہ بین الاقوامی فلم اور ٹی وی انڈسٹری ہندوستانی مارکیٹ پر قبضہ جما رہی ہے۔

(جاری ہے)

عرفان خان اس بارے میں فکرمند ہیں کہ ہندوستانی نوجوان مغرب میں بنی فلم اور ڈراموں کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔اس فکر کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بچے انگریزی موویز اور سٹ کام کو اپنی فلموں اور سیریز پر ترجیح دیتے ہیں۔ مغرب آہستہ آہستہ ہندوستانی مارکیٹ کو قبضے میں لے رہا ہے۔

وقت اشاعت : 04/08/2016 - 13:57:17