فلمسٹار ثناء کو بہترین اداکارہ کے لئے نامزد کر دیا گیا

بدھ 17 اگست 2016 13:46

فلمسٹار ثناء کو بہترین اداکارہ کے لئے نامزد کر دیا گیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) فلمسٹار ثناء کو بہترین اداکارہ کے لئے نامزد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء کو آٹھویں پاکستان ایکسیلنٹ یو کے ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ثناء کو اس سے قبل بھی دو مرتبہ اس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا جا چکا ہے اور اب ان کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کی دوبارہ نامزد کیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ شو یو کے میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکت کے لئے اداکارہ ثناء 2دسمبر کو انگلینڈ روانہ ہو جائیں گی ۔

وقت اشاعت : 17/08/2016 - 13:46:49

Rlated Stars :