پریانکا چوپڑا کا نیویارک میں پرینیتی چوپڑا اورادیتیہ رائے کپورکے ساتھ ہلہ گلہ

بدھ 17 اگست 2016 14:44

پریانکا چوپڑا کا نیویارک میں پرینیتی چوپڑا اورادیتیہ رائے کپورکے ساتھ ہلہ گلہ
نیویارک ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) اداکارہ پریانکا چوپڑا نیویارک میں اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور اداکار ادیتیہ رائے کپور سے جا ملیں۔

(جاری ہے)

پرینیتی چوپڑا ،ورون دھون اور اداکار ادیتیہ رائے کپور امریکا میں ایک ٹور کے سلسلے میں ہیں جبکہ نیویارک میں ہی پریانکا کے ڈرامہ سیریل کوانٹیکو کے اگلے سیزن کی شوٹنگ چل رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق پرینکا ان سے ملنے پہنچ گئیں اور خوب ہلا گلا کیا۔انھوں نے ٹوئیٹر پر ایک تصویر بھی جاری کی جس میں چاروں ایک ریستوران میں لنچ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/08/2016 - 14:44:03

Rlated Stars :