سوسائیڈ اسکواڈ کے ساونڈ ٹریک کی دھوم

جمعرات 18 اگست 2016 13:47

سوسائیڈ اسکواڈ کے ساونڈ ٹریک کی دھوم
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست۔2016ء) امریکی باکس آفس پر مسلسل دو ہفتوں سے پہلی پوزیشن پر براجمان سوسائیڈ اسکواڈ اپنے بہترین ساوٴنڈ ٹریک کے باعث بل بورڈ چارٹ پر بھی سر فہرست ہے۔باکس آفس پر سوپرولینز کے ٹولے وارنر برادرز کی فلم سوسائیڈ اسکواڈ کی مسلسل دوسرے ہفتے بھی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

(جاری ہے)

جہاں فلم چارکروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے تو وہیں اسکا ساوٴنڈ ٹریک بھی امریکی بل بورڈ چارٹ پر ٹاپ پر ہے۔دوسرے نمبر پر کینیڈین سنگرڈریک کا البم جبکہ بینڈ اسکلٹس کے نئے البم ان لیشڈ تیسرے درجے پر موجود ہے۔گزشتہ ہفتے چارٹ پر راج کرنے والے ڈی جے خالد کا البم میجر کی ساتویں نمبر پر آگیا۔

وقت اشاعت : 18/08/2016 - 13:47:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :