سونم کپورتصاویر لینے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑیں

اداکارہ نے تصاویر لینے سے منع کیا لیکن فوٹو گرافرز کے نہ ماننے پر وہ غصہ ہوگئیں

جمعہ 19 اگست 2016 21:12

سونم کپورتصاویر لینے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑیں

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اگست ۔2016ء ) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور تصاویر لینے پر فوٹو گرافروں پر برس پڑیں اور انہیں جھاڑ پلادی۔

(جاری ہے)

سونم کپور بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک فیشن آئیکون بھی سمجھی جاتی ہیں وہ اپنی اداکاری سے تو سب کے دل جیت ہی لیتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے تندو تیزبیانات کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں جب کہ اس بارانہوں نے کسی کے لیے بیان تو نہیں دیا البتہ انہوں نے مختلف میڈیا ہاوٴسز کے فوٹو گرافروں کو اپنی تصویریں لینے پراچھی خاصی جھاڑ پلادی۔

سونم کپورجب ممبئی کے ایک نجی اسپتال سے باہرنکلیں توان کی تصویریں لینے کے لیے فوٹو گرافروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہیں دیکھ کروہ بہت غصہ ہوئیں اور انہیں تصاویر لینے سے منع کیا۔اداکارہ کے منع کرنے کے باوجود فوٹو گرافروں کے نہ ماننے پر سونم کپور شدید غصہ ہوگئیں اور انہیں کھری کھری سنادیں۔۔

وقت اشاعت : 19/08/2016 - 21:12:28

Rlated Stars :