فرزانہ تھیہم کو کراچی راس آگیا، تمام چینلز پر چھاگئیں

پیر 22 اگست 2016 16:27

فرزانہ تھیہم کو کراچی راس آگیا، تمام چینلز پر چھاگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ فرزانہ تھیہم کو کراچی راس آگیا،تما م ٹی وی چینلز پر چھاگئیں۔آن لائن کے مطابق فرزانہ تھیہم جو کچھ عرصہ قبل لاہور سے کراچی شفٹ ہوگئی تھیں انہیں یہ شفٹنگ راس آگئی اور وہ پی ٹی وی سمیت سب نجی چینلز کے ڈراموں میں کام کررہی ہیں اس وقت ان کے تقریباً سبھی چینلز سے ڈرامہ سیریلز آن ائیر ہیں جن میں وہ مرکزی کردار اداکررہی ہیں اور ان کی اداکاری کو سراہا جارہاہے۔

ایک ملاقات کے دوران فرزانہ تھیہم نے بتایاکہ وہ اپنے کام کی مصروفیت کی وجہ سے لاہور سے کراچی شفٹ ہوئی تھیں اور اب ان کا کراچی میں اتنا کام بڑھ گیاہے کہ وہ لاہور میں کوئی پراجیکٹ نہیں کرسکتیں انہوں نے کہاکہ وہ اپنے پرستاروں کی مشکور ہیں کہ وہ ان کے ڈرامہ سیریلز کو اتنی پذیرائی بخش رہے ہیں ان کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ وہ اچھا اور معیاری کام کریں تاکہ ان کے پرستار ایک لمبے عرصے تک انہیں دیکھتے رہے۔

(جاری ہے)

فرزانہ تھیہم نے کہاکہ ہمارے ڈرامے ابھی بھی پڑوسی ممالک کے ڈراموں سے کافی بہتر ہیں ان کے ڈراموں میں صرف اور صرف گلیمر ہوتاہے جبکہ ہمارے ڈرامے معاشرے کی بہترین عکاسی کرتے ہیں اور ہمارے ڈراموں کے اداکار اپنی اداکاری ک بدولت دنیا بھرمیں مشہور ہیں۔فرزانہ تھیہم نے مذید کہاکہ وہ اپنی پوری فیملی سمیت کراچی شفٹ ہوئی ہیں اور اب وہ زیادہ تر کام کراچی میں ہی کرینگی۔
وقت اشاعت : 22/08/2016 - 16:27:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :