بالی وڈ کے کنگ خان نے پشاورمیں2 پشاوری چپلوںکا آرڈر دے دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 13:19
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے پشاور کی مشہور مارکیٹ میں دو پشاوری چپلوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ پاکستان کے شہر پشاور میں پشاوری چپلوں کی خصوصی مارکیٹس موجود ہیں جہاں چمڑے اور دیگر میٹیریل کے استعمال سے پشاوری چپلیں آرڈر پر بھی تیار کی جاتی ہیں۔ تاہم ان پشاوری چپلوں کی دھوم پاکستان ہی میں نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی سنائی دینے لگی ہے جس کا ثبوت بالی وڈ کے کنگ خان کا پشاور کی مارکیٹ میں دو پشاوری چپلوں کو آرڈر ہے۔
پشاور کی ایک معروف دکان کے مالک نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی آنے والے فلم ”رئیس“ میں انہوں نے پشاوری چپل ہی پہنی ہے جسے یہیں سے تیار کر کے بھجوایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی جانب سے دو مزید پشاوری چپلوں کو آرڈر ملا ہے تاہم ایک پشاوری چپل ہم نے ان کے لیے بطور تحفہ تیار کی ہے۔(جاری ہے)
چپلوں سے متعلق بتاتے ہوئے دکان کے مالک نے مزید کہا کہ ان میں سے ایک چپل کو خصوصی طور پر ہرن کی کھال سے تیار کیا گیا جبکہ باقی دو چپلوں کو کالے اور گہرے بھورے رنگ میں تیار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کے لیے بھی ٹائیگر پرنٹ والی خصوصی پشاوری چپل تیار کی گئی تھی جبکہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بھی پشاور میں ہی تیار کردہ پشاوری چپلیں پہنتے ہیں۔
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Madhuri Dixit
Vasay Chaudhry
Margot Robbie
Lauren Cohan
Anoushey Ashraf
Wentworth Miller
Jorja Fox
Rory Cochrane
Sara Ali Khan
Sadia Khan
Kainaat Arora
Aditya Roy Kapur
Showbiz News In Urdu
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ میں کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
الحمراء میں لیبرڈے کی مناسبت سے ڈرامہ ’’اوئے چھوٹے‘‘ پیش کیا گیا