پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بھارت میں کنسرٹ کرنے سے انکار

جمعرات 25 اگست 2016 21:30

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بھارت میں کنسرٹ کرنے سے انکار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بقیہ جات کی عدم ادائیگی پر بھارتی شہر گڑگاؤں میں کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو 27 اگست کو گرگاؤ ں میں ایک کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے اس سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان کے مطابق " آرگنائزر نے مقررہ وقت تک پرفارمنس کی رقم منتقل نہیں کی تھی۔

اس پوسٹ میں عاطف اسلم کے پرستاروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹیں خریدنے سے پہلے ہوشیار رہیں " ہم پرستاروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کنسرٹ کے ٹکٹ نہ خریدیں اور مستقبل میں اس کمپنی کے کنسرٹس سے دور رہیں۔32 سالہ عاطف اسلم نے 2005 میں بولی وڈ میں پہلا گانا فلم زہر کے لیے گایا تھا اور انہیں بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔عاطف اسلم کے کریڈٹ میں دوری، جینا جینا اور متعدد دیگر ہٹ گانے ہیں۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 21:30:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :