سلمان اور شاہ رخ سمجھوتے کے موڈ میں نہیں

پیر 21 جولائی 2008 12:43

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 21جولائی 2008ء) اداکارہ کترینا کیف کی سالگرہ کے موقع پر سلو اور کنگ خان کے درمیان الفاظ کی جنگ نے بالی وڈ کے اسٹارز کے دو دھڑوں میں تقسیم کرلیا اور دونوں اداکاروں میں سے ایک بھی سمجھوتے کے موڈ میں نظر نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق سولہ جولائی کو کترینا کیف کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر بالی وڈ کے تقریباً تمام ہی بڑے اسٹارز موجود تھے۔

تقریب کے موقع پر سلمان خان نے شاہ رخ خان کو جتایا کہ ان کا ٹی وی شو دس کا دم کنگ خان کے ٹی وی شو کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں سے زیادہ مقبول ہے۔ سلو نے شاہ رخ خان پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹار ہونے کے باوجود اپنے شو کو ہٹ نہیں کراسکے۔شاہ رخ خان نے ابتداء میں تو ان کے جملوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاتاہم انہوں نے سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ ایشوریا رائے کا ذکر کیا جس سے دونوں کے درمیان تلخ کلامی پیدا ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عامر خان نے بھرپور کوشش کی کہ دونوں اداکاروں کے بیچ صلح صفائی ہوجائے۔لیکن سلمان اور شاہ رخ خان نے سمجھوتہ نہ کیا ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کرینا کپور ،اکشے کھنہ،فردین خان ،رنبیر کپوراور زید خان اس موقع پر سلمان خان سے ہمدردی کی اوراپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔دوسری جانب یش چوپڑا،جاوید اختر،کرن جوہر،فرحان اختر،کنال کوہلی اور ساجد خان نے شاہ رخ خان سے واقع کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
وقت اشاعت : 21/07/2008 - 12:43:29

Rlated Stars :