الحمرا آرٹ کونسل نے اپنے ہالوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ،یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے

ہال Iکا کرایہ 4لاکھ 90ہزار سے بڑھا کر 6لاکھ75ہزار ،IIکا کرایہ 3لاکھ62ہزار سے بڑھا کر 4لاکھ 50ہزار روپے کر دیا گیا

اتوار 28 اگست 2016 13:20

الحمرا آرٹ کونسل نے اپنے ہالوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ،یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) الحمرا آرٹ کونسل نے اپنے ہالوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا جو یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے،الحمرا میں ڈرامہ پیش کرنے والے پروڈیوسرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ الحمرا آرٹس کونسل کی طرف سے ہالIکے16دن کے سپیل کا کرایہ 4لاکھ 90ہزار سے بڑھا کر 6لاکھ75ہزار روپے،ہال IIکا کرایہ 3لاکھ62ہزار سے بڑھا کر 4لاکھ 50ہزار روپے کر دیا گیا ۔

نئے کرایوں پر یکم ستمبر 2016ء سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔الحمرا میں ڈرامے پیش کرنے والے پروڈیوسرز نے تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرایوں میں اضافے ڈرامے کی کاسٹ بڑھ جائے گی جس سے ٹکٹ بھی مہنگی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد سستا ٹکٹ ہونے کی وجہ سے الحمرا کا رخ کرتی ہے تاہم ااضافے سے اس تعداد میں نمایاں کمی ہو گی جس سے پروڈیوسرز کی لاگت بھی پوری نہیں ہو سکے گی۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 13:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :