معروف یوٹیوبرمعاذ صفدرکو4 کروڑکا نقصان

مجھے لگاسوات میں ریزورٹ کا بزنس اچھا چلے گا ،پاکستانی معیشت گرنے اور ڈالر بڑھنے کی وجہ سے لگاتار نقصان میں رہا،معاذصفدر

ہفتہ 17 فروری 2024 12:18

معروف یوٹیوبرمعاذ صفدرکو4 کروڑکا نقصان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) ماہانہ لاکھوں کمانے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر کو 4کروڑ کا بھاری نقصان ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق معاذ صفدر نے اپنے یوٹیوب چینل معاذ صفدر ورلڈ پر اپنا نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے اپنے بزنس میں نقصان کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔یوٹیوبر کے مطابق انہوں نے اپنے تین مختلف بزنس ایک ساتھ شروع کردئیے تھے جن میں سے دو بزنس تو اچھے چل رہے تھے جبکہ تیسرا بزنس مسلسل نقصان میں ہی جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوات میں اپنا ریزورٹ بنایا تھاجس کا ماہانہ کرایہ 40لاکھ تھا،مجھے لگا تھا کہ یہ بزنس اچھا چلے گا لیکن پاکستانی معیشت گرنے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے میرا یہ بزنس لگاتار نقصان میں رہا۔

(جاری ہے)

معاذ صفدر نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں سیاحت کا رجحان کافی کم ہوگیا ہے،مہنگائی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ گھومنے پھرنے نہیں جارہے،یہی وجوہات تھیں کہ میرے اس ایک بزنس میں اتنا بڑا نقصان ہوا۔

یوٹیوبر نے کہاکہ زیرورٹ سے کمائی زیرو ہوئی لیکن میں ہر ماہ اس زیرورٹ کے کرائے اور دوسرے خرچوں میں پیسہ لگاتا رہا کیونکہ مجھے یہی امید تھی کہ شاید سیاحت بڑھ جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دیگر دو بزنس سے جو پیسہ کمایا وہ بھی ریزورٹ پر لگادیا اور اس طرح مجھے 4سے 5کروڑ کا نقصان ہوگیا،میرے پاس جتنی بھی جمع پونجی تھی وہ سب نقصان میں چلی گئی۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر معاذ صفدر کے 3.8ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، معاذ صفدر نے سال 2022میں صبا عباسی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔معاذ صفدر اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے فیملی وی لاگز اپلوڈ کرتے ہیں جن میں ان کے ساتھ ان کی والدہ، والد، بہن، بھائی، اہلیہ اور بیٹا ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2024 - 12:18:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :